by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نجی کلینک میں دوران علاج 10 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(پی این پی) سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں قائم نجی کلینک میں دوران علاج 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،

واقعے کے خلاف متوفی کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے کلینک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 10 سالہ عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔سہراب گوٹھ تھانے کے ڈیوٹی افسر حسین کے مطابق واقعہ بدھ کو دوپہر تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ بچے کی گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی،

جسے علاج کے لیے ایوب گوٹھ کے نجی کلینک لایا گیا تھا، جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ بچے کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیا، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعے کے بعد ورثا اور علاقہ مکینوں نے نجی کلینک کے باہر احتجاج کیا اور واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پولیس حکام نے کہا کہ نجی کلینک کے عملے سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ بچے کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے

PNP

Comments are closed.