بیورو کریسی، اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا
اسلام آباد(پی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بیورو کریسی اور اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کو آگا ہ کیا کہ راولپنڈی سے پکڑا گیا گروہ پیسوں کے عوض اعلیٰ افسران کا ڈیٹا بیرون ملک فروخت کر رہا تھا۔کمیٹی نے سرکاری افسران کے درمیان میسجز کیلئے پی ٹی اے کو ایپ بنانے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نامناسب مواد لائیو نشر کیے جانے کی طرف چیئرمین پی ٹی اے کی توجہ بھی دلائی اور 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر سختی کرنے کی سفارش کی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق وزیرمملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی ہے، کچھ ممالک نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی ہے۔
PNP
Comments are closed.