by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولپنڈی،ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں

راولپنڈی(پی این پی)راولپنڈی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں

جس پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران نے شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ تقریباً 6سے 7گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے۔خواتین ملزمان کے مطابق دونوں ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے، اترنے، واش روم جانے اور دوپٹہ درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار مدد کے بہانے خواتین کو وین میں سوار کرواتے وقت پیچھے سے پکڑتے اور نیچے اتارتے ہوئے ان کے ہاتھ تھامتے تھے۔

وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون تحت خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جبکہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جا سکتی۔ایک سینئر وکیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا، جو غلط تھا۔

PNP

Comments are closed.