کراچی (پی این پی) سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عدالتی کمروں،کوریڈور، انتظار گاہ، آفسز کےاطراف موبائل سے ویڈیو بنانے یا تصاویر لینے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر ڈیوائس ضبط کرلی جائےگی۔
صحافیوں کے لیے میڈیا چوک کے علاوہ عدالتی احاطے میں ریکارڈنگ کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.