by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلاول بھٹو زرداری کی افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے 8 ڈرونز اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکام بنائے، پاکستان نے افغانستان میں ڈرون لانچ و ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام جواب دیں کہ حملے کیوں ہوئے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی، افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے افغانستان سے پاکستان مخالف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔  



PNP

Comments are closed.