by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یمن کے حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام،سعودی اتحادی افواج

سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز کو کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

اتحادی افواج کے مطابق دونوں ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی سمت بھیجے گئے تھے، تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔

سعودی اتحادی افواج کا مزید کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل بھی فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب آنے والے فضائی خطرات کی نگرانی جاری ہے اور ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کے لیے دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.