by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور، مبینہ زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون کینٹ کچہری میں پیش

لاہور میں مبینہ زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ غیر ملکی خاتون کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ارم یوسف کے روبرو پیش کیا گیا۔

پولیس نے دوران سماعت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عام تعطیل کے باعث سوائے ریمانڈ کے کسی فائل پر سماعت نہیں ہوسکتی، متاثرہ خاتون کو کل متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔



PNP

Comments are closed.