ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (پی این پی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں بارش، تیزہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بھکر، ڈی جی خان، خوشاب اور میانوالی میں بھی کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اٹک، بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات میں بارش متوقع ہے۔سرگودہا، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے، دریائے راوی، ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں کہیں کہیں بارش،تیزہوا،گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش متوقع ہے۔بنوں، ڈی آئی خان، کرک، لکی مروت اور ٹانک میں بھی کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی اور میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
PNP
Comments are closed.