by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرسٹیانو رونالڈو کے بدلتے ہیئر اسٹائلز، کرلز سے بلونڈ بز کٹ تک

—فائل فوٹوز

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے منفرد اور بدلتے ہیئر اسٹائلز کے لیے بھی مشہور ہیں۔

 وقت کے ساتھ رونالڈو نے کومب اوور، بلونڈ ہائی لائٹس، شیوڈ ڈیزائنز، پومپیڈور، ہارڈ پارٹ، ریزر لائنز اور اسپائکس سمیت مختلف انداز اپنائے۔

رونالڈو جیل لگے ویٹ لک اور اسپائکس کو بھی پسند کرتے ہیں، جبکہ ان کے مین بن اسٹائل کو بھی مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل ملا۔

رونالڈو کے لمبے، قدرتی اور دھوپ سے سنہرے نظر آنے والے کرلز بھی خاص توجہ حاصل کر چکے ہیں، جنہیں انہوں نے واضح ایجز اور بلنٹ فرنچ کے ساتھ اسٹائل کیا۔

ان کے بز کٹ میں فرنچ پر کچھ لمبائی برقرار رکھی گئی، جسے پیچھے کی جانب برش کیا جا سکتا ہے، صاف ستھرے ایجز کے باعث یہ اسٹائل ان کی شخصیت پر خاصا نمایاں دکھائی دیا۔

رونالڈو نے اپنے قدرتی گھنگریالے بالوں کو بھی مختلف مواقع پر نمایاں کیا، ان کے ایک اسٹائل میں انڈر کٹ کے ذریعے بالوں کا وزن کم کیا گیا، جبکہ کچھ حصوں کو پتلا رکھا گیا تاکہ کرلز کو سنبھالنا آسان رہے۔

رونالڈو نے بیبی موہیکن اسٹائل بھی اپنایا، جس میں سر کے اوپری حصے کے بال قدرے لمبے جبکہ اطراف چھوٹے رکھے گئے، کان کے گرد بنائی گئی نفیس خم دار لائن اس اسٹائل کی خاص بات تھی۔

رونالڈو کا کراپ اور اسکن فیڈ بھی ان کے نمایاں ہیئر اسٹائلز میں شامل ہے، صاف ستھرے ایجز اور نفیس کٹنگ ان کے قدرتی گھنگریالے بالوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ مجموعی انداز کو اسمارٹ اور گرومڈ لُک دیتی ہے۔



PNP

Comments are closed.