by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم

کراچی(پی این پی)میر رضاکمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی سوشل میڈیا پر منفی مہم کی شکایت کے بعد این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کمیشن نے تحقیقات کے لیے سینئر افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جب کہ ڈاکٹرسمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی فارنزک جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز کی کارروائی کے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ نے ڈاکٹر اسامہ کی ایما پر اپنے خلاف منفی مہم کی شکایت کی، ڈاکٹر اسامہ کی کوششوں کا مقصد جوڈیشل کمیشن کے وقار کو نقصان پہنچانا اور متنازع کرنا ہے، ڈاکٹر سمیہ کو  ہراساں کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ 

دوسری جانب ڈاکٹر سمیہ نے کمیشن کو درخواست میں ڈاکٹر اسامہ پر اپنی گفتگوکے کچھ حصے ایڈٹ کرکے مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور مکمل گفتگو فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ڈاکٹر سمیہ نے کہا ڈاکٹراسامہ کمیشن میں 3 بار پیش ہوئےلیکن گفتگو کا مکمل ریکارڈ نہیں دیا، وہ حتمی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، ڈاکٹر اسامہ کے بیانات سے ان کےطرز عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.