by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

صوابی(پی این پی)صوابی کے علاقے گدون لیرن میں مبینہ طور پر بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض کے باعث بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بھانجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو اپنے بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض تھا۔دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

PNP

Comments are closed.