by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیئے

کراچی(پی این پی)میر رضا قتل کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو جمع کرا دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جبران ناصر نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کے لیے سوالنامے جمع کرائے گئے ہیں، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کے لیے بھی سوالات جمع کروائے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن سے اب تک 10 شہریوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے، شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ میں شارٹ ٹرم اغوا کے واقعات پر تحفظات ظاہر کیے، شہریوں نے کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ 



PNP

Comments are closed.