by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایاز صادق نے وزیراعظم کو اپوزیشن کیساتھ ہونے والے پس پردہ رابطوں کے بارے میں آگاہ کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ہوئی۔جس میں اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے پس پردہ رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس طلب کیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی۔



PNP

Comments are closed.