by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اقتصادی تعاون تنظیم، 30ویں وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا طے

اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے ابتدائی اجلاس کے 30ویں وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا طے کرلیا گیا۔

کل کی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ او آئی سی اور سیکا کے سیکریٹری جنرلز بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے وژن 2035 ءپیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ابتدائی اجلاس میں ای سی او وژن 2035 اور اسلام آباد اعلامیے کی منظوری کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی سربراہی معاشی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسد مجید نے اسلام آباد میں کی جبکہ رکن ممالک کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں فائنل کیے گئے ایجنڈے کو اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی طرف سے کل کے اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

نیا وژن آئندہ دس برس کے لیے علاقائی تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی رابطوں کا لائحہ عمل فراہم کرے گا۔

پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملانے، تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور ٹرانزٹ سہولیات بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔

اجلاس میں افغانستان کو مدعو تو نہیں کیا گیا تاہم پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مجوزہ ریلوے منصوبے کو بھی علاقائی رابطوں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.