by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت اور ویسٹ انڈیز ون ڈے کے دوران تیز ترین ڈبل سنچری سمیت کئی ریکارڈز بن گئے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں تیز ترین ڈبل سنچری سمیت کئی ریکارڈز بن گئے۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بنا، پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ میں 5 کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف جان کیمپ بیل، شائے ہوپ اور عامر جنگو نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ بھارت کی طرف سے روہت شرما اور شبمن گل نے سنچریاں بنائیں۔

اس سے قبل ایک ون ڈے میچ میں زیادہ سے زیادہ سنچریوں کی تعداد 4 رہی ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے اس مقابلے میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی بن گئی۔ شبمن گل نے 133 گیندوں پر 223 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

یہ میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا ہائی اسکوررنگ مقابلہ بھی بن گیا۔ میچ میں دونوں سائیڈ سے 400 سے زائد رنز اسکور کیے گئے جبکہ مجموعی اسکور 811 رنز رہا۔

15 سال قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 683 رنز ہائی اسکوررنگ مقابلہ اندور میں ہوا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں وریندر سہواگ نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔



PNP

Comments are closed.