by Rao Imran Suleman
Rao Nama

منشیات کیس: انمول عرف پنکی پر 14 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی

منشیات کیس میں عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ پر اس روز فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

کراچی کے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان انمول اور کامران کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ انمول کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر ویمن جیل حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

عدالت نے ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے ملزمہ کو 14 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے مطابق آئندہ سماعت پر ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.