by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کی مہم شروع

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے، جس کے بعد نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی 54ویں پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔

انتخابات میں اپوزیشن کی لیبر پارٹی کی قیادت میں اتحاد اور حکمران اتحاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے اخراجاتِ زندگی، معیشت اور عوامی خدمات سے متعلق معاملات کو نمایاں کیا جارہا ہے۔

بیرون ملک مقیم نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے ووٹنگ کا عمل 21 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ ملک کے اندر قبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوئے تھے۔ ملکی قانون کے مطابق پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ مدت تین سال ہوتی ہے۔

PNP

Comments are closed.