by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گر گئی

کراچی(پی این پی)ملک میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4161 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔



PNP

Comments are closed.