by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مدینہ منورہ میں بارانِ رحمت، موسم خوشگوار ہوگیا

مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران خوبصورت اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

بارش کے باعث مدینہ منورہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ گردونواح کی صحرائی وادیوں میں بھی پانی بھر گیا۔

مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران زائرین نے خوشی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

بارانِ رحمت کے بعد شہر کا موسم مزید خوشگوار ہوگیا، جبکہ بارش نے مدینہ منورہ کے قدرتی حسن کو بھی نکھار دیا۔

PNP

Comments are closed.