بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سیٹل میں کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
بیلجیئم کی جانب سے ٹیلی مینس نے اضافی وقت میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو جیت دلائی۔
اور یوں میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا، مقررہ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 2، 2 گول سے برابر رہیں۔
اس کامیابی کے ساتھ بیلجیئم نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اسے مزید سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔
PNP
Comments are closed.