by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جی سیون کا ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر نے بتایا کہ ایندھن کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے ریفائنریوں میں پیداوار بڑھانے کی صلاحیت کو مزید لچکدار بنایا جائے گا۔

میکرون کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر آئندہ چار ماہ کے دوران اسٹریٹجک ذخائر سے 100 ملین بیرل تک تیل مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بھی گریز کیا جائے گا جو اتحادی ممالک کے درمیان توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی باہمی فراہمی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔

جی سیون کے ان اقدامات کا مقصد عالمی توانائی کی فراہمی کو مستحکم کرنا اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

PNP

Comments are closed.