by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز: برونز میڈل جیتنے والے شوٹر جی ایم بشیر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

—فوٹو بشکریہ رپورٹر

ایشین گیمز میں شوٹنگ کے ایونٹ میں برونز میڈل جیتنے والے پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر پاکستان پہنچ گئے۔

جناح ٹرمینل کراچی پر جی ایم بشیر کا شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کرنے آنے والوں نے ان کو کندھے پر اٹھا لیا۔

ایئر پورٹ آمد پر جی ایم بشیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔

پاکستان نیوی کے شوٹرز نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں جی ایم بشیر نے شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا ہے۔



PNP

Comments are closed.