by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی، شاہراہ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے کار الٹ گئی

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں شاہراہ فیصل پاکستان پوسٹ آفس کے قریب تیز رفتار کار نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں خواتین سوار تھیں، حادثے کے بعد گاڑی میں سوار خواتین فرار ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔



PNP

Comments are closed.