by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

فائل فوٹو 

پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، پہلا پریکٹس میچ کل 6 اکتوبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

میچز اور پریکٹس کے دوران ٹریفک پولیس کے 315 سے زائد جوان ڈیوٹی انجام دیں گے، متبادل راستوں پر خصوصی ٹریفک پلان کے ساتھ اضافی اہلکار تعینات ہیں، ٹیموں کی موومنٹ کے وقت ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا، دوران میچ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک مکمل بند ہوگی۔

شائقین کرکٹ کیلئے 3 مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.