بڑے تیل برآمد کنندگان ممالک نے نومبر میں تیل کی پیداوار مستحکم رکھنے پر اتفاق کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 7 بڑے تیل برآمد کرنے والے ممالک نے نومبر میں تیل کی پیداوار کو مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجیریا اور عمان پر مشتمل اوپیک پلس کا یہ ذیلی گروپ تیل کی مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے یکم نومبر کو دوبارہ اجلاس منعقد کرے گا۔
اس سے قبل جی سیون ممالک نے 100 ملین بیرل تیل و پیٹرولیم مصنوعات میں سے ڈیزل کا بڑا حصہ اگلے 20 روز میں ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ باقی حصہ اگلے 4 ماہ کے دوران فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب شپ ٹریکنگ فرم کپلر (Kpler) نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے کے 7 دنوں میں سے 4 دن مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات جنگ سے پہلے کی سطح سے زیادہ رہیں۔
رائٹرز کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کپلر کے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 24 ستمبر اور 27 سے 29 ستمبر کے دوران خطے سے خام تیل کی برآمدات روزانہ 19.5 ملین سے 22.5 ملین بیرل تک پہنچ گئیں جبکہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے قبل ایک سال کے دوران اوسط برآمدات 18 ملین بیرل یومیہ تھیں۔
PNP
Comments are closed.