by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی

سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل یا ڈرونز کو روکنے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانا یا انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ممنوع ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی عکس بندی، تصاویر بنانے یا ایسے مناظر کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ پابندی سعودی شہریوں کے علاوہ ملک میں مقیم غیر ملکی افراد پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ دفاعی تنصیبات، میزائلوں، ڈرونز یا انہیں روکنے والے دفاعی نظام سے متعلق حساس مناظر کو ریکارڈ کرکے عام کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات یا مناظر کی تشہیر سے گریز کریں اور متعلقہ قوانین کی پابندی کریں۔

PNP

Comments are closed.