by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی

کراچی (پی این پی) وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی ہوگئی ، جولائی میں قرضے 83 ہزار 383 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اگست میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اگست میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 82 ہزار 953 ارب روپے رہ گیا، جولائی میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 83 ہزار 383 ارب روپے تھے.اگست میں حکومت کے ملکی قرضے 517 ارب روپے کم ہوکر 58 ہزار 757 ارب روپے ہوگئے، جو جولائی میں 59 ہزار 274 ارب روپے تھے۔

دوسری جانب اگست میں وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 87 ارب روپے بڑھ کر 24 ہزار 196 ارب روپے ہوگئے۔ جولائی میں بیرونی قرضہ 24 ہزار 109 ارب روپے تھا۔ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 5 ہزار 495 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 811 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگست میں مرکزی حکومت کا بیرونی قرض 87.2 ارب ڈالر ہوگیا، جو جولائی میں 86.8 ارب ڈالر تھا، یعنی ایک ماہ میں بیرونی قرضے میں 0.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔



PNP

Comments are closed.