by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی روپے کا بہتری کی جانب سفر جاری امریکی ڈالر اب کتنے کا ہے؟

کراچی (پی این پی) انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد روپیا مزید ایک پیسہ تقویت کے ساتھ بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان و مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی کرنسی میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.02 روپے سے کم ہو کر 277.01 روپے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز (بدھ کو) روپیہ 277.02 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ایشیائی سیشن کے آغاز میں امریکی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے سخت منٹس جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔ فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں نے افراطِ زر (مہنگائی) کو معاشی منظرنامے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

 6  اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بتانے والا ‘ڈالر انڈیکس’ بدھ کے روز 0.3 فیصد اضافے کے بعد 102.23 کی سطح پر مستحکم رہا۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق 28 اکتوبر کو ختم ہونے والے اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا امکان صرف 19 فیصد ہے۔

دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں جاپانی ین کے خلاف ڈالر 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 157.815 ین پر آ گیا۔ جاپان میں اگست کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس توقعات سے بہتر (4.062 کھرب ین) رہنے کی اطلاعات نے جاپانی کرنسی کو سہارا دیا۔



PNP

Comments are closed.