by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونامہنگاچاندی سستی ہوگئی

کراچی ( پی این پی ) عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامہنگاجبکہ چاندی سستی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرز مہنگاہوکر 4125 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں1 تولہ سونا 600 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا 515 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے کا ہوگیا جبکہ 1  تولہ چاندی 120 روپے کمی کے بعد 6368 روپے پر آگئی۔

 ’’24نیوز ‘‘ کے مطابق گزشتہ روز عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 434436 روپے پر آ گیاتھاجبکہ10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے گر کر 372458 روپے ہوگئی تھی،فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 6488 روپے رہی تھی۔



PNP

Comments are closed.