by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے فلور ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی این پی) سندھ حکومت نے 15 اکتوبر سے فلور ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبے بھر خصوصاً کراچی میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس سے 10 کلو آٹے کی قیمت 1900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فلور ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ 12ہزار 500 روپے فی 100کلو کے حساب سے رعایتی گندم جاری کرے گی۔

سندھ کے سرکاری ذخائر میں 3لاکھ 46ہزار 414 میٹرک ٹن گندم موجود ہے جب کہ پاسکو اور درآمدی گندم آنے کے بعد ذخیرہ 8لاکھ 36ہزار 414 میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

فلور ملز نے آٹے کے فی کلو نرخ 20 روپے تک بڑھا دیے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 14 ہزار 500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل میں ریگولر آٹا 155، میدہ 167 اور فائنل آٹا 180 روپے فی کلو ہوگیا ہے، ریٹیل میں ریگولر آٹا 170، فائن 200 اور چکی آٹا 210 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمت بڑھانے سے پہلے فلار ملز نے کئی روز سپلائی روکے رکھی جس سے دکانوں پر اسٹاک کی کمی ہوئی، درآمدی گندم نومبر تک پہنچنے کی توقع، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔



PNP

Comments are closed.