وفاقی وزراء کی بیان بازی صوبے کیخلاف سیاسی جارحیت کے مترادف، واضح کیا جائے خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے: شرجیل میمن
کراچی (پی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کو مایوس کن قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت واضح کرے، خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ان کی ذاتی رائے ہے؟ سرکاریخدمات ڈھونڈیں
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی بیان بازی صوبے کے خلاف سیاسی جارحیت کے مترادف ہے، خواجہ آصف سندھ اور پیپلز پارٹی پر بیان بازی سے پہلے تاریخ، آئین اور پارلیمانی ریکارڈ کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف دو رخی نہیں بلکہ دوٹوک، اصولی اور آئینی ہے، پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں دو بار، جبکہ سندھ اسمبلی سندھ کے اندر مزید صوبے بنانے کے خلاف آٹھ بار قراردادیں منظور کر چکی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط، آئین کو بالادست اور جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی سیاست کی ہے، پاکستان کے وفاق اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
PNP
Comments are closed.