
ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، عباس آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ 3 روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی، یاد رہے کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔
PNP
Comments are closed.