by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

— فائل فوٹو

پتوکی کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق ہلہ روڈ پر مرتضیٰ ٹاؤن میں نوجوان نعمان لڑکی عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان دل برداشتہ ہو کر لڑکی کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے پہلے اسے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔

 پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔



PNP

Comments are closed.