کراچی(پی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے شریک ملزمان انور مجید اور حسین لوائی سمیت 13 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا اپیلیں کیوں واپس لے رہے ہیں؟ وفاق کے وکیل بولے انہیں ایسا ہی کہا گیا ہے، وفاق کے وکیل کے جملے پر ججز مسکرا دیئے۔
یاد رہے کہ تمام 13 ملزموں کو بینکنگ کورٹ نے 17 ستمبر 2026 کو بری کیا تھا، کیس کے ملزمان میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، غنی مجید ،حسین لوائی، طحہ رضا اور دیگر شامل تھے۔
ایف آئی اے نے شواہد نہ ملنے کا کہہ کر فریال تالپور کا نام ضمنی چالان سے نکال دیا تھا، عدالت نے وفاق کی درخواست منظور کرکے اپیلیں نمٹا دیں۔
PNP
Comments are closed.