ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں اہم فیصلہ، کیٹی زکریا نئی پریس سیکرٹری نامزد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس عہدے پر کیرولین لیوٹ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیٹی زکریا قدامت پسند سیاسی مؤقف رکھنے والی مبصر ہیں اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں بھی مختصر عرصے تک خدمات انجام دے چکی ہیں۔
کیٹی زکریا کے پیشہ ورانہ پروفائل کے مطابق وہ اس وقت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ میں شعبہ ابلاغ کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ یہ ادارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کا انتظام چلاتا ہے۔
انہوں نے ماضی میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سابق سربراہ کرسٹی نوم کی ترجمان کے طور پر بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ قدامت پسند میڈیا کے مختلف پروگراموں میں بطور مہمان شرکت کرتی رہی ہیں۔
کیٹی زکریا کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور ریاست میں قدامت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ٹرمپ کے اتحادی رک گرینل کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم فکس کیلیفورنیا کے ساتھ بھی وابستہ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیرولین لیوٹ نے اگست میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ تاہم، اس تقرری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
PNP
Comments are closed.