by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فارمولا ون ریس کے ٹریک پر چھپکلی کی آمد، پریکٹس روک دی گئی

فارمولا ون کی سنگاپور گراں پری میں 2024 کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا، جب ٹریک پر اچانک ایک بڑی چھپکلی نمودار ہونے کے باعث ریس حکام کو پریکٹس سیشن عارضی طور پر روکنا پڑا۔

یہ واقعہ مرینا بے اسٹریٹ سرکٹ پر آخری پریکٹس کے دوران پیش آیا۔ ٹریک پر تیز رفتار گاڑیوں کی موجودگی کے باعث حفاظتی خدشات پیدا ہوئے، جس پر حکام نے ریڈ فلیگ دکھا کر سیشن روک دیا اور تمام ڈرائیورز کو اپنی گاڑیاں پٹ لین میں واپس لے جانے کی ہدایت کی۔

اس غیر متوقع منظر پر مرسڈیز کے ڈرائیور جارج رسل بھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم سے ٹریک پر موجود چیز کے بارے میں دریافت کیا۔ چھپکلی کی موجودگی کا علم ہونے پر رسل نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ڈریگن دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب ٹریک پر موجود مارشلز نے چھپکلی کو بحفاظت ہٹانے کی کوشش کی، جبکہ آسٹریلوی ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو اس غیر معمولی صورت حال سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔

کچھ دیر بعد چھپکلی کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد پریکٹس سیشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

سنگاپور گراں پری میں ایسا منظر پہلے بھی دیکھنے میں آ چکا ہے۔ 2016 میں بھی میکس ورسٹاپن نے سرکٹ پر ایک بڑی چھپکلی دیکھی تھی، تاہم اس وقت سیشن روکنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔

PNP

Comments are closed.