by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تین سالہ بچے نے کتاب شائع کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا

واشنگٹن: امریکا میں مقیم بھارتی نژاد کم عمر بچے ادوے جین نے صرف تین سال کی عمر میں کتاب شائع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے مون ماؤتھ جنکشن میں 23 اپریل 2022 کو پیدا ہونے والے ادوے جین کی کتاب کا عنوان ’’ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ‘‘ ہے، جس میں بچوں کو کھانے کی قدر کرنے اور خوراک ضائع نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ادوے جین تین سال کی عمر میں کتاب شائع کرنے والے کم عمر ترین لڑکے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

کم عمر مصنف کو کتاب لکھنے کا خیال اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران پیش آنے والے تجربات سے ملا۔ اس نے روزمرہ زندگی کے ایک عام مشاہدے کو بچوں کے لیے سبق آموز کہانی کی شکل دے دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ادوے جین کے اس اعزاز کی 3 اپریل 2026 کو نیو جرسی میں تصدیق کی گئی۔

اس کامیابی کے ذریعے کم عمر بچے نے نہ صرف عالمی سطح پر توجہ حاصل کی بلکہ اپنی کتاب کے ذریعے بچوں میں خوراک کی اہمیت اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کا شعور اجاگر کرنے کی کوشش بھی کی۔

PNP

Comments are closed.