نیویارک:وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کو بتایا کہ امریکہ نے یورپی یونین پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق کاروں اور دیگر اشیاء پر ہوتا ہے اور وہ “جلد” اس کا اعلان کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین مختلف وجوہات کی بنا پر “امریکی کاروں اور زرعی مصنوعات کو قبول کرنے سے انکار کرتی ہے” اور یہ کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تقریباً 300 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے۔
اس سے قبل امریکی سیاسی نیوز ویب سائٹ ‘پولیٹیکو نے خبر دی تھی کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی خسارہ اتنا بڑا نہیں جتنا ٹرمپ نے بتایاتھا۔ یورپی یونین کے مطابق 2023 میں امریکہ کا یورپی یونین کے ساتھ سامان میں تجارتی خسارہ تقریباً 168.6 ارب ڈالر ہے جبکہ خدمات کی تجارت کے لحاظ سے امریکہ نے 112.6 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر یورپی یونین کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ تقریباً 56 ارب ڈالر ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔
امریکی وزیر تجارت لوٹنک نے اجلاس میں کہا کہ دیگر ممالک پر ٹیرف ایکشن کا اطلاق 2 اپریل سے کیا جائے گا۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔