مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولؐ پر حاضری دی، جہاں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسولؐپر حاضری دی اور سلام پیش کیا، اس موقع پر مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔
قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔