by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ کا سخت ردعمل، کہا ’جہنم میں جلتے رہو‘

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ نانا پاٹیکر گزشتہ 18 برس سے ان کی زندگی کو جہنم بنانے کے ذمہ دار رہے، اسی لیے وہ ان کے لیے سخت الفاظ استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی روح کو کبھی سکون نہ ملے اور وہ ہزاروں سال تک اپنے اعمال کی سزا بھگتیں۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم اداکار نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

 

PNP

Comments are closed.