by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران سفارت کاری کے لیے تیار، امریکا سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے اور مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا، تاہم امریکا کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے مجوزہ فارمولے پر امریکی ردعمل کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن بات چیت حقائق اور زمینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونی چاہیے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جب تک امریکا اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا، ایران کی جانب سے کسی قسم کی نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران مذاکرات کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع اور جنگی تیاریوں کو بھی اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے اس کی تیاری مذاکرات کے لیے آمادگی کی طرح مضبوط ہے۔

PNP

Comments are closed.