by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا

کراچی(پی این پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو کراچی کی عدالت میں پیش کردیا،

جہاں عدالت نے ان کا چار روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ نمبر ایک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے، جبکہ مقدمے میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں رات تقریباً ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم انہیں واپس اپنے سیل میں لے گئی۔

PNP

Comments are closed.