کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں جیل حکام نے ملزمہ اور شریک ملزمان کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اور ویمن جیل نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جبکہ مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے ملزمان کا موجود ہونا لازمی ہے۔
عدالت نے ملزمہ انمول و دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمہ کی عدالت میں حاضری لازمی ہے کیونکہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ناممکن ہے۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے تک ملتوی کر دی۔
PNP
Comments are closed.