by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونا مزید مہنگا ہوگیا فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

کراچی(پی این پی)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 183  ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 836 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے  ہو گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.