by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا،مگر وزیراعلیٰ نے کہا ہم نہیں ہونے دیں گے، کاش پی ٹی آئی سمجھ جاتی : شازیہ مری

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا، وزیر اعلیٰ نے کہا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزاہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کام کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے کام کیا۔ آج پاکستان کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے بڑے اقدامات کیے اور قربانیاں دیں۔ پاکستان کے نہتے لوگوں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جانیں قربان کیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا مگر وزیراعلیٰ نے کہا ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ کاش پی ٹی آئی کی قیادت سمجھ جاتی اور اس آپشن پر نہ جانا پڑتا۔



PNP

Comments are closed.