by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دورہ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

فوٹو: فائل

انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کےلیے ان ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ ہیری بروک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ 

پاکستان کے لیے اعلان کردہ انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں دو تبدیلیاں ی گئی ہیں۔ جیکب بیتھل گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو پاکستان میں ٹرائی سیریز سے آرام دیا گیا جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گے۔

جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر اور جوش ٹونگ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ فل سالٹ انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ 

جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر ہیم اسٹرنگ سرجری کے بعد ری ہیب کی وجہ سے سائیڈ لائن رہیں گے۔



PNP

Comments are closed.