by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، فتح کے بعد سبز مفلر گلے میں ڈال لیا

—فائل فوٹو 

سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے کلب نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔

میچ کے بعد النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سبز سعودی مفلر گلے میں ڈال کر سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا جسے مقامی شائقین اور میڈیا کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ریاض میں سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

41 سالہ پرتگالی اسٹار رونالڈو نے میچ کے دوران اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا 981 واں گول تھا۔

مقابلے کے پہلے ہاف میں اینجیلو گیبریل اور رونالڈو نے النصر کے لیے گول کیے جبکہ حریف ٹیم کے انور جان گوفوروف نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر النصر کی برتری مزید مستحکم کر دی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میچ کے اختتام پر رونالڈو کے سعودی مفلر پہننے کو خطے میں حالیہ سیکیورٹی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ ان کی وابستگی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.