by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبے تیار کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران میں حملوں کے دوران طاقتور جی بی یو 43 بی بم، جسے ’مدر آف آل بمز‘ بھی کہا جاتا ہے، استعمال کرنے کے امکان پر غور کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ فوجی کارروائی کے دوران ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، تاہم ان منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کے ہتھیار کے استعمال سے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا ان کے بعد کی جاسکتی ہے۔ تاہم، یہ تمام تفصیلات امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں سامنے آنے والے دعووں پر مبنی ہیں اور ممکنہ کارروائی کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔

PNP

Comments are closed.