خفیہ فوجی معلومات افشا کرنے والوں کو فائرنگ اسکواڈ سے سزا دی جائے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کارروائیوں سے متعلق خفیہ معلومات ذرائع ابلاغ تک پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جانی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایریزونا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوجی آپریشنز سے متعلق حساس معلومات افشا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
امریکی صدر کا یہ ردعمل ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے وقت سے متعلق معلومات صحافیوں تک پہنچانے والے نامعلوم ذریعے کے حوالے سے سامنے آیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف ماضی کی طرح سخت سزا کا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں ایسے معاملات میں ملوث افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہلاک کیا جاتا تھا۔
تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر خفیہ معلومات لیک کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ان کے بیان نے فوجی کارروائیوں سے متعلق حساس معلومات کے افشا ہونے پر امریکی انتظامیہ کی تشویش کو اجاگر کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.