کراچی(پی این پی) میر رضا کی موت پر تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے انکوائری رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔رپورٹ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید ابڑو نے وصول کی۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں وقوعہ سے جڑے حقائق سامنے آنے کا قوی امکان ہے جس میں معلوم ہوگا کہ میر رضا کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی۔
ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے دو لفافے الگ ہیں، میر رضا عدالتی کمیشن رپورٹ 4 والیوم پر مشتمل ہے، عدالتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ اور کورنگ لیٹر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے نام سے ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جاوید ابڑو کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ مل گئی ہے، اب مزید فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، میر رضا عدالتی کمیشن کی کارروائی اوپن کورٹ میں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میر رضا عدالتی کمیشن کی رپورٹ سربمہر لفافے میں ملی ہے، ہمارا کام حکومت کو عدالتی کمیشن رپورٹ کرنا ہے، مزید فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے۔
عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کیس سے متعلق 49 افراد کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، کمیشن کی 15 سماعتیں ہوئیں اور دو ویڈیو لنک بیانات ریکارڈ ہوئے، عدالتی کمیشن 24 اگست کو تشکیل دیا گیا تھا۔
میر رضا کی لاش 29 جولائی کو گلستاں جوہر کے علاقے سے ملی تھی جبکہ میر رضا واقعے پر طویل احتجاج ہوا، میر رضا کا ابتدائی پوسٹ مارٹم پھر دوبارہ قبر کشائی کی گئی۔
عدالتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔ واضح رہے کہ میر رضا فیملی واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.